کورونا ویکسی نیشن میں پاکستان کئی ممالک سے پیچھے

April 18, 2021

کراچی(جنگ نیوز)کورونا ویکسی نیشن میں پاکستان پیچھے نہیں بہت پیچھے، بنگلہ دیش ، روانڈا، گھانا اور نائیجیریابھی اس سے آگے ہیں۔دنیا کے 123ممالک میں پاکستان کا 120واں نمبر ہے، بھارت تو پاکستان سے آگے ہے ہی ، سری لنکا ، بنگلا دیش ، روانڈا ،گھانا اورنائیجیریا بھی اس سے آگے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر پاکستان میں اسی رفتار سے کام ہوتا رہا تو پوری آبادی کو ویکسین لگانے میں کئی سال لگ جائیں گے،نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سب سے تیز ویکسی نیشن کا عمل اسرائیل میں جاری ہے ، جہاں آدھی آبادی کو ویکسین دی جاچکی ہے۔