امریکی عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کی کوشش

April 18, 2021

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹک ارکان نے سپریم کورٹ میں مزید 4ججوں کے لیے مسودہ قانون پیش کردیا۔ اگر یہ مسودہ منظور ہو گیا تو سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 9 سے بڑھ کر 13 ہو سکتی ہے۔ ریپبلکن پارٹی کے ارکان کانگریس کی جانب سے بل کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ مسودہ قانون کو دونوں ایوانوں میں متعارف کرانے کا اعلان واشنگٹن میں ڈیموکریٹ پارٹی کے سینیٹر ایڈ مارکی اور ایوان نمایندگان کے ارکان، جیرلڈ نیڈلر، ہینک جانسن اور مونڈیئر جونز نے نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔