آسٹریلیا میں آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے سے خاتون ہلاک

April 18, 2021

سڈنی (نیوزڈیسک) آسٹریلیا میں آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے سے خون جمنے کے باعث پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، آسٹریلیا میں آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے والی 48 برس کی خاتون خون جمنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئی ہیں۔ آسٹریلیا کے فیڈرل ہیلتھ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے 8 اپریل کو آسٹرازینیکا ویکسین لگوائی تھی۔ آسٹریلیا میں مذکورہ ویکسین لگوانے کے بعد خون جمنے کا یہ تیسرا واقعہ تھا تاہم، یہ پہلا کیس تھا جس میں ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔