ناروے میں ایک ہفتہ کے دوران 4ہزار سے زائد کورونا کیسز

April 18, 2021

اوسلو(ناصراکبر)پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ناروے میں 503 کوروناسے متاثرہ افراد کا اندراج کیا گیا ہےجو گذشتہ سات دنوں میں اوسط سے 69 کم اور ایک ہفتہ پہلے کی اوسط سے 255 کم ہے۔گزشتہ سات دنوں میں ناروے میں انفیکشن کے مجموعی طور پر 4008 نئے کیس درج ہوئے ہیں ، جو اوسط 572 کی تعداد میں ہیں، سات روز قبل اسی اوسط کے مقابلہ میں یہ ایک زوال پذیر رجحان ہے جو کہ 758 تھا، ناروےمیں گذشتہ سال فروری سے اب تک 4.9 ملین کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، قومی رپورٹنگ سسٹم برائے متعدی امراض (ایم ایس آئی ایس) کے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق ناروے میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 106727ہے،مجموعی طور پر 1025429 افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کی ہےاور 299631 افراد نے دوسری خوراک وصول کی، جمعہ کے دن کورونا کے 242 مریض اسپتال میں داخل تھے ،پہلے دن کے مقابلے میں تین کم تھے۔ ناروےکورونا وائرس سے1اور مریض چل بسا،جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 708ہے، ناروے تمام اموات میں سے 61.3 فیصد 80 سال کے ہیں جبکہ50 سال سے کم عمر کے افراد میں 16 اموات کی اطلاع ملی ہے۔