کینیڈا کا 90 ہزار غیرملکیوں کو مستقل رہائش دینے کا اعلان

April 18, 2021

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا نے 90 ہزار غیرملکی طلبہ اور ملازمین کو مستقل رہایش دینے کا اعلان کردیا۔ مہاجرین سے متعلقہ محکمے کے وزیر کا کہنا ہے کورونا وبا کے دوران خدمات انجام دینے والوں کو مستقل رہایش دی جائے گی اور یہ پروگرام 6 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔ امیگریشن وزیر مارکو مینڈی سینو کے مطابق طب سمیت مختلف شعبوں میں ایک سال کام کا تجربہ رکھنے والے افراد اس پروگرام میں شرکت کے اہل ہوں گے۔اس کے علاوہ 4 سال کے دوران پوسٹ سیکنڈری ڈگری حاصل کرنے والے گریجویٹ بھی اس میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ کینیڈا کی حکومت نے 2020 ء میں 3 سالوں میں 12 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کو ملک میں آباد کرنے کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ ملک میں افرادی قوت کی کمی کو دور کرنے اور معیشت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ 2021 ء میں مستقل سکونت کے لیے 4 لاکھ ایک ہزار، 2022 ء میں 4 لاکھ 11 ہزار اور 2023 ء میں 4 لاکھ 21 ہزار درخواستیں منظور کی جائیں گی۔ امیگریشن پالیسی ریسرچر رابرٹ فیلکونر کا کہنا ہے کہ کہ حکومت اپنے اس ہدف کو پورا کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو غیرملکیوں کو کینیڈا میں آباد کرنے کا 1911 ء کے بعد یہ بلند ترین ریکارڈ ہوگا۔