بھارت میں اقلیتوں اور خواتین کے حقوق خطرے سے دوچار

April 18, 2021

برسلز ( نیوز ڈیسک) یورپی پارلیمان کی خارجہ کمیٹی نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین صورت حال پر سوال اٹھا دیئے۔ خارجہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں اور خواتین کے حقوق خطرے میں ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے زیرقبضہ متنازع علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی نظر ہے۔ یورپی پارلیمان کی خارجہ کمیٹی نے کہا کہ بھارت اور اس کے ہمسایہ ممالک خطے میں استحکام رکھیں۔ واضح رہے کہ یورپ اور بھارت کے درمیان تعلقات کی رپورٹ یورپی پارلیمان کی جنرل اسمبلی میں ووٹ کے لیے پیش کی جائے گی۔