پولیو سیمپلز کے منفی ہونے میں تمام سٹیک ہولڈرز کاکردار قابل تحسین ہے،کمشنر

April 18, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ پولیوسیمپلز کے منفی ہونے میں تمام سٹیک ہولڈرز کا کردار قابل تحسین ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں پرائیویٹ سکولز نے مجموعی طور پر حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری شدید لہر کا سامنا ہے۔کورونا ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ مخیر پول بنا کر ضرورت مند افراد کیلئے کرونا ویکسین کے انتظام کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ کمشنر لاہورنے صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کاشف ادیب و وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کو تمام حکومتی و انتظامی پالیسیوں میں ساتھ رکھیں گے۔ کمشنر لاہور کو صدر و وفد ایسوسی ایشن نے سووینئر بھی پیش کیا۔