امیرجماعت اسلامی کے مختلف قومی امور پرمشیر مقرر

April 18, 2021

لاہور (نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان نے مختلف قومی امور کے لیے امیر جماعت کے مشیران کا تقرر کردیاہے ۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق ڈاکٹر بشیر احمد لاکھانی توانائی ، پروفیسر محمد ابراہیم تعلیمی ، ڈاکٹر محمد واسع شاکر صحت ، عنایت اللہ خان بلدیاتی ، حافظ محمد خان زرعی ، جسٹس( ر)عبدالرحمن انصاری قانونی ، عبدالرشید ترابی کشمیر ، شبیر احمد خان افغان امور کے لیے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے خصوصی مشیر ہوں گے ۔