ٹیوٹاکاجونیئر انسٹرکٹردوسری نوکری کرنے پرملازمت سے فارغ

April 18, 2021

لاہور(خبر نگار) ٹیکنیکل ایجوکیش اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)میں دوہری نوکری کاالزام ثابت ہونے پر ٹیوٹا کے جونئیر انسٹرکٹر آصف صدیق کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے ٹیوٹا ترجمان کے مطابق سرکاری ملازم ایک نجی یونیورسٹی میں ملازمت کر رہا ہےجس پر محکمانہ کاروائی پوری کرنے کے بعد اسے ملازمت سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔