ایڈیشنل آئی جی کا بغیر پروٹوکول تھانوں کا اچانک دورہ،حوالات میں بند افراد سے گفتگو

April 18, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ظفر اقبال اعوان کی جانب سے تھانوں کا رات گئے اچانک بغیر پروٹوکول دورہ کیا ، تھانہ کپ،تھانہ حرم گیٹ اور تھانہ بوہڑ گیٹ کا دورہ کرتے ہوئے حوالات میں بند افراد سے گفتگو کی ان کا گرفتاری ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو احساس تحفظ دلانے کیلئے پولیس تھانوں کی سطح پر انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے جرائم کے خلاف جنگ سول سوسائٹی اور سٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملا کر ہی جیتی جاسکتی ہے۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے مزید کہا کہ وہ خود مختلف اضلاع میں اچانک تھانوں اور پولیس دفاتر کا دورہ کریں گے۔