ڈکیتی کی 21 وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

April 18, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ڈکیتی کی 21وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کا 18مقدمات میں 4روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کر لیا۔ پولیس تھانہ بہاؤ الدین زکریا کے مطابق محمد مدثر اور جنید ریاض نے شہریوں سلامت علی، محمد اسرار، ارشاد قریشی، شفیق الرحمٰن، عمر فاروق، ذیشان ، جہانزیب خان، سید خرم شہزاد، کلیم اللہ، عرفان، رئیس رفیق، سبحان احمد، کامران، عبدالرحمن ، توحید الرحمٰن وغیرہ سے لاکھوں روپے کی نقدی رقوم، موٹرسائیکلیں، الیکٹرانکس کا سامان اور طلائی زیورات سمیت دیگر اسلحہ کے زور پر لوٹنے کے مقدمات درج کیے تھے۔