ویسٹ مینجمنٹ کمپنی: 300سینٹری ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کی خوشخبری

April 18, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سی بی اے یونین ملتان نے 300سینٹری ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کی خوشخبری سنا دی ہے، ویسٹ مینجمنٹ سی بی اے یونین کے صدر ملک منظور حسین ، سمیع اللہ خان، ملک منیر حسین ہانس نے تمام سیکٹر انچارج، سپروائزز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ماہ رمضان میں جو سرکاری تعطیل ختم کی جائے گی ان کی ادائیگی عیدالفطر سے قبل ملنے والی تنخواہ کے ساتھ کی جائے گی جبکہ 300سینٹری ورکرز کو اگلے ہفتے تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی۔