سوات، لوئردیر، باجوڑ، مالاکنڈ میں بارش

April 18, 2021


سوات، لوئردیر، باجوڑ اور مالاکنڈ میں بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی تھی، شکر گڑھ، کامونکی اور فیصل آباد میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔