آئر لینڈ: 20 سالہ خاتون چاقو کے وار سے قتل

April 18, 2021

آئر لینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں 20 سالہ خاتون کو بڑی بے رحمی سے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔

آئر لینڈ کی پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کا یہ واقعہ ڈبلنشہر کے شمالی علاقے میں پیش آیا ہے، جہاں سے خاتون کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس نے خاتون کے قتل کے شبہے میں 25 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔