ریڈ لسٹ ممالک سے مسافروں کو برطانیہ آمد پر مشکلات

April 18, 2021


ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے مسافروں کو برطانیہ آمد پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستانی مسافر عبداللّٰہ عنایت کا کہنا ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر انھیں 5 گھنٹے سے زائد انتظار کروایا گیا۔

مسافروں کو ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں قرنطینہ کے دوران بنیادی سہولیات نہ ملنے کی شکایات بھی ہیں۔