نوشہرہ: نوکری کے تنا‏زع پر چچازاد بھائیوں میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک

April 18, 2021


نوشہرہ میں نوکری کے تنا‏زع پر چچازاد بھائیوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او محمد اقبال کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ فائرنگ میں تین افراد زخمی بھی تھے جن میں سے ایک بعد میں دم توڑ گیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دو زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔