سعودی ایران تعلقات میں بہتری، عراق میں دونوں ممالک کے عہدیداروں کی ملاقات، برطانوی اخبار کا دعویٰ

April 18, 2021

ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے لیے عراق میں دونوں ممالک کے عہدیداروں کی ملاقات ہوئی ہے۔

فائنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے عہدیداروں کے درمیان بات چیت کا پہلا دور 9 اپریل کو بغداد میں ہوا تھا۔

ایک عہدیدار نے فائنانشل ٹائمز کو بتایا کہ بات چیت مثبت رہی، بات چیت میں سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے حملوں کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

اخبار کے مطابق سعودی اور ایرانی حکام کی جانب سے مذاکرات کی تردید کی جا رہی ہے۔

سعودی عرب اور ایران کی جانب سے خبر پر ابھی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات چار سال سے منقطع ہیں۔