جس انتقام کے آپ مستحق ہیں وہ کائنات آپ کے سامنے لاتی ہے، مریم نواز

April 18, 2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ زندگی ایک بازگشت ہے، یہاں کچھ بھی اتفاق سے نہیں ہوتا، ہر ایک کے سامنے کرما آتا ہے۔

مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ جس انتقام کے آپ مستحق ہیں وہ کائنات آپ کے سامنے ضرور لاتی ہے۔

انھوں نے یہ شعر بھی نقل کیا :

عدل و انصاف فقط حشر پہ موقوف نہیں
زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے