چار بسیں بدل کر گراؤنڈ پہنچتا تھا، یونس خان

April 19, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونس خان ماضی میں اپنے مشکل سفر کو بیان کرتے ہوئے کہنے لگے کہ میں چار بسیں تبدیل کرکے اسٹیل ٹائون شپ سے گرائونڈ پہنچتا تھا۔ جہاں مجھے سائیں رضا ﷲ اور انوار الحق جیسے شفیق لیکن سخت گیر استادوں کا سامنا ہوتا تھا۔ آج کے کھلاڑیوں کے پاس آسائشیں زیادہ ہیں۔