شارجہ میں جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو 35 سال مکمل ہوگئے

April 19, 2021

کراچی (جنگ نیوز) شارجہ میں جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو 35 برس مکمل ہوگئے۔1986 میں لگایا گیا چھکا شائقین کرکٹ کے دلوں کو آج بھی گرما دیتا ہے۔ پینتیس برس پہلے جاوید میاں داد نے میچ کی آخری گیند پر فاسٹ بولر چیتن شرما کو چھکا لگا کر پاکستان کو آسٹریلشیا کپ جتوایا تھا۔ تاریخی چھکے نے بھارتیوں کے دل دہلا دیے تھے۔ شارجہ میں تاریخی شکست بھارتی آج بھی نہیں بھول پائے۔