میسی کی شرٹس 50 ہزار فٹبالرز کیلیے مفت ویکسین کا ذریعہ بن گئیں

April 19, 2021

بیونس آئرس(این این آئی) ارجنٹائنی اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی شرٹس سائوتھ امریکا کے 50 ہزار فٹبالرز کیلئے مفت ویکسین کا ذریعہ بن گئیں۔

میسی نے اپنی 3 دستخط شدہ شرٹس کورونا وائرس ویکسین بنانے والی چین کی ایک کمپنی کو عطیہ کیں جس کے بدلے میں وہ کمپنی 50 ہزار فٹبالرز کیلئے ویکسین دے گی۔

ارجنٹائن کے 26 فرسٹ ڈویڑن کلبز کے پلیئرز کو بھی ویکسین لگائی جائیگی۔