چوہدری محمد جہانگیر خان کی جانب سے محفل ذکر قلبی کا انعقاد

April 19, 2021

بارسلونا(جواد چیمہ)کورونا ایس او پیز اور حکومتی پابندیوں کی بنا پر مساجد میں افطاری کا اہتمام نہیں ہو رہا اور اجتماعی افطاریوں کا سلسلہ نہ ہونے کی وجہ سے مسلمان اپنے گھروں میں جہاں عبادات اور نمازوں کا اہتمام کر رہے ہیں وہیں پر افطاری کا بھی انتظام کیا جارہا ہے۔ قریبی دوست احباب کو مدعو کر کے اجتماعی عبادت ودعا کے ذریعہ رمضان المبارک کی برکات کو زیادہ سے زیادہ سمیٹا جارہا ہے۔ چوہدری محمد جہانگیر خان مجازسلسلہ نقشبندیہ اویسیہ یورپ نے بھی اجتماعی دعا اور ذکر قلبی کی ایک محفل سجائی۔جس میں حافظ عبدالرزاق صادق، محمد ثاقب حنیف امیر سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ سپین، چوہدری شاہد لطیف گجر ، محمد عرفان، ناصر بٹ، مسکین حسین، میاں ناصر اقبال، نعیم ثقلین، عرفان باجوہ، ڈاکٹر قمر فاروق، بابر چوہدری، اشرف مغل، محمد صدیق، محمد حناف، عبدالوہاب حسین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہفتہ وار ذکر قلبی بھی کیا گیا اور آخر میں محمد جہانگیر خان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے دعائے خیر کروائی۔