آسٹریا کو اضافی کورونا ویکسین موصول ہوگئی

April 19, 2021

ویانا(نمائندہ جنگ) آسٹریا کے وزیر داخلہ کارل نیہمر نے کہا کہ آسٹریا میں کوروناحفاظتی ٹیکوں کی اضافی دوائیں موصول ہوگئی ہیں اور اب پولیس اہلکاروں کی بھی اس ماہ کے آخر میں ویکسی نیشن شروع کی جائے گی۔پولیس کیلئے 10000 اضافی ویکسین رکھی گئی ہیں ۔ رجسٹریشن اگلے ہفتے سے شروع ہوگی،انہوں نے بتایا کہ اب تک پولیس اور طبی عملے کے 2500 کے قریب اہلکاروں کو ویکسین لگائی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ آسٹریا میں منظور شدہ تمام ویکسین بہت اعلیٰ سطح کی تاثیر کی ضمانت دیتی ہیں۔ پولیس افسران COVID-19 وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے وسیع پیمانے پر کام انجام دیتے ہیں۔ پولیس افسران کو مزید داخلی حفاظت حاصل کرنے میں مدد کے لئے حفاظتی ٹیکوں کی اضافی خوراک ایک اہم اقدام ہے۔