کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ راول کاسترو مستعفی

April 19, 2021

کیوبا (نیوز ڈیسک) کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ راول کاسترو نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ انہوں نےمستعفی ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مستعفی ہونے کے بعد کیوبا کے عوام کو 6 دہائیوں سے ملنے والی کاسترو خاندان کی رہنمائی میسر نہیں رہے گی۔ راول کاسترو نے مستعفی ہونے کا اعلان 8 ویں کانگریس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔