عزیز آباد میں مسلح ملزمان کی ہوٹل میں لوٹ مار، شہریوں کا احتجاج

April 19, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر )عزیز آباد میں مسلح ملزمان کی ہوٹل میں لوٹ مار ،شہریوں نے لوٹ مار کے خلاف احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے گلشن شمیم کے قریب سحری کے وقت دو موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے ہوٹل پر بیٹھے ہوئے لوگوں سے لوٹ مار کی اور باآسانی فرار ہوگئے، علاقہ مکینوں کے مطابق واقعہ کی اطلاع پولیس کو فوری اطلاع دی لیکن پولیس جائے وقوع پر نہیں پہنچی جس پر علاقہ مکینوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا ،انہوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی، مشتعل افراد کا کہنا تھاکہ مسلح ملزمان پندرہ سے زائد موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ، پولیس نے واقعہ کی درخواست وصول کر کے تفتیش شروع کردی۔