مددگار 15 نے ایک ہفتے کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا

April 19, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مددگار 15 پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کی جانے والی کارروائیوں میں مختلف جرائم میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان سے غیر قانونی پستول اور دیگر سامان برآمد کیا گیا،ملزمان کو مزیدقانونی چارہ جوئی کےلئے ملزمان کو علاقہ پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔