لاہور میں دھرنے کے شرکا پرمبینہ تشدد قابل مذمت ہے،ثروت اعجاز

April 19, 2021

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ لاہور میں دھرنے کے شرکاء پر مبینہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں،بانیان پاکستان کی اولادوں پر دہشتگردوں کی طرح سلوک پر پوری قوم کو تشویش ہے،فرقہ واریت اور دہشتگردی کرنیوالوں کے خلاف بھی اتنا سخت آپریشن نہیں کیا گیا،اہلسنت کی تمام تنظیمات نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کی بھرپور حمایت کی،عزت رسول کے تحفظ کیلئے دھرنا دینے والوں سے مذاکرات کی بجائے ان پرگولیاں چلائی جارہی ہیں جس پر پوری قوم کو تشویش ہے۔ حکومت شرکاء دھرنا سے مذاکرات کرے۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ثالث کا کردار ادا کرنا چاہتی ہے حکومت ثالثی کی راہ ہموار کرے، حکومت کو درمیان کا راستہ استعمال کرنا چاہیے۔