کراچی کے لاکھوں انٹر پاس طلباء کالجز میں داخلے لینے سے محروم ہیں، سپلا

April 19, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کراچی ریجن کے رہنماؤں کریم ناریجو، منور عباس، جامعہ کراچی کے منتخب سپلا کے سینٹرز و ممبر اکیڈمک کونسل ، سینٹر شاہد اقبال، ندیم حیدر، ذکا ﷲ، ممبر اکیڈمک کونسل قاضی ارشد و دیگر نے وزیراعلیٰ سندھ کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لاکھوں انٹر پاس طلبا و طالبات کالجز میں داخلہ لینے سے محروم ہیں جبکہ کالجز میں زیرتعلیم گریجویشن کے طلبا و طالبات کئی ماہ سے امتحان نہ ہونے کے سبب سخت تشویش اور پریشانی کا شکار ہیں جس کی ذمہ دار جامعہ کراچی کی نااہل انتظامیہ ہے ۔ سپلا کے رہنماوں نے مزید کہا کہ یہ کیسی تعلیم دشمن پالیسی ہے کہ ایک طرف ایچ ای سی کی ہدایت کے مطابق ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کی تمام جامعات نے 8 ماہ قبل انٹر پاس طلبا و طالبات کو کالجز میں داخلہ دے دیا مگر افسوس کراچی کے طلبہ و طالبات پر جامعہ کراچی کی تعلیم دشمن انتظامیہ نے غیر معینہ مدت تک داخلہ دینے پر پابندی عائد کر دی ہے جو کہ شہرِ قائد کے طلبا و طالبات کے ساتھ سرا سر ناانصافی ہے۔