16 اپریل 2019 کی نسبت ہوائی ٹریفک 32 فیصد کم

April 19, 2021

کراچی(افضل ندیم ڈوگر)کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال کافی بہتر ہونے اور ویکسین کے استعمال کے بعد سے دنیا بھر میں ہوائی سفر میں کافی بہتری آچکی ہے۔ تاہم سال 16 اپریل 2019 کی نسبت ابھی بھی سال 2019 کے 16 اپریل تک 34 ہزار 663 پروازیں کی اڑان کم ہوئی ہے جو سال 2019 کے 16 اپریل کی نسبت اب بھی 32 فیصد نیچے دکھائی گئی ہے۔ دنیا بھر میں فضا میں موجود ہوائی جہازوں کی آمدورفت کا جائزہ لینے والی کمپنی کے مطابق 16 اپریل 2019 کو ایک لاکھ 16 ہزار 393 ہوائی جہازوں نے دنیا بھر میں اڑان بھری۔ 16 اپریل 2020 کو جب کورونا وائرس کا جادو سر چڑھ کر بول رہا تھا اس روز 30 ہزار 275 جہاز کا ہوائی سفر رکارڈ کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق 16 اپریل 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو دنیا بھر میں 81 ہزار 730 مختلف پروازیں فضا میں موجود رہیں۔