سیاسی منظر نامہ، شہباز PDM کا وجود بحال کرنے میں کامیاب رہیں گے

April 19, 2021

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) کیا خوب سیا ست گری ہے ،پی ڈی ایم توڑنے والے اسے بچانے نکلے ہیں، فضل الرحمٰن کے کہنے پر شاہد خاقان عباسی نے پی پی ، اے این پی کو شوکاز نوٹس دیا تھا ،جس پر دونوں پارٹیوں نے یہ کہتے ہو ئے پی ڈی ایم سے علیحد گی کی راہ اپنائی کہ وہ کسی کمپنی ملازم نہیں اور سیا سی اتحاد اتفاق رائے سے چلتے ہیں،ڈکٹیشن پر نہیں ،پی پی، اے این پی کو مولانا کے طرز تکلم پر بھی شدید اعتراضات تھے ،بظا ہر مولانا نے دونوں پارٹیوں کو واپسی کی دعوت دی ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ فی الحال مولانا کی دعوت انہیں قبول نہیں تاہم دارالحکومت میں اپوزیشن جما عتوں کی پی ڈی ایم میں واپسی کے لیے ن لیگ کے بعض سر کر دہ رہنما متحرک ہیں ، شہباز شریف کی رہائی بد دستور معمہ بنی ہوئی ہے،تو قع کی جا رہی تھی کہ رہائی کی صورت میں شہباز شریف آج پیر کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہو سکیں گے۔