نجی ایئرلائن کا رمضان المبارک میں اندرون ملک کرایوں میں کمی کا اعلان

April 19, 2021

اسلام آباد( وقائع نگار)ماہ رمضان میں روزہ داروں کی مشکلات کے پیش نظر ان کی آسانی کیلئے نجی ایئرلائن نے کرایوں میں کمی کا اعلا ن کردیاہے۔ ایئر بلو نے ماہ رمضان المبارک میں مسافروں کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے اندرون ملک کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد سے کراچی اور کراچی سے لاہوراور کراچی کیلئے4ہزار 990روپے یکطرفہ کرایہ مقرر کردیا۔ایئر لائن کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر راحیل احمد نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں روزے دار روزے کی حالت میں بس اور ٹرین کا سفر نہیں کرسکیں گے۔ان کی اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے انہیں جہاز کی رعایتی سفری سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ماہ رمضان میں کرایوں میں کمی کرنے کا مقصد روزے داروں کو سستی سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔