خسرو بختیار کی بطور وزیر صنعت و پیداوار تعیناتی مفادات کا ٹکراؤ ہے، رضا ربانی

April 19, 2021

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے خسرو بختیار کی بطور وزیر صنعت و پیداوار تعیناتی کو مفادات کا ٹکراؤ قرار دیدیا۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ خسرو بختیار اور ان کے خاندان کی شوگر ملز میں دلچسپی کا ذکر چینی کمیشن رپورٹ میں کیا گیا۔پی پی رہنما نے کہا کہ شوگر کمیشن رپورٹ کے بعد خسرو بختیار کو وزیر قومی فوڈ سیکیورٹی سے ہٹایا گیا۔انہوں نے کہا کہ جون کا بجٹ، آئی ایم ایف، پی ٹی آئی کا چوتھے وزیر خزانہ کے ساتھ تیسرا بجٹ ہوگا۔