پیف سکولز کو تین ماہ کی ادائیگی روک دی گئی

April 19, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ریجن کے پیف سکولز کی 3ماہ کی ادائیگیاں رک گئیں‘ بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب سب سیکرٹریٹ بننے کے بعد پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ریجنل آفس کو اس سلسلے میں اختیارات دئیے گئے ہیں اور پیف پارٹنرسکولز کو بھی ادائیگیاں ریجنل آفس کے ذمہ لگا دی گئیں لیکن عملہ فراہم نہیں کیا جس کے باعث تین ماہ کی ادائیگیاں رک گئی ہیں۔ اس کےباعث پیف سکولز کو مسائل کا سامنا ہے،سکول مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو ادائیگیاں جلد از جلد کی جائیں۔