گندم کی غیرقانونی نقل و حمل:گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی مالک کیخلاف مقدمہ

April 19, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ملتان اور ڈی ایف سی لودھراں کی زیرنگرانی گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کروانے والی گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائی ، مدنی گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی لودھراں کے مالک کے خلاف مقدمہ ، اڈہ ذخیرہ پی آر سنٹر مرکزانچارج کی کارکردگی کوسراہا ، گذشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ملتان چوہدری ارشد نے ڈی ایف سی لودھراں شمس الاسلام کے ہمراہ گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کی اطلاع ملنے پر گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی اور مدنی گڈز ٹانسپورٹ کمپنی لودھراں کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرادیا اس موقع پر انہوں نے اڈہ ذخیرہ پی آر سنٹر مرکز انچارج نیاز شاہ کی کارکردگی کو سرااہا اور کہا ہے کہ کاشتکاروں کو چاہیئے کہ وہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں جو معاشرے کے لئے نقصان دہ ہیں جبکہ خریداری مراکز کے افسران کو بھی چاہیئے کہ وہ اس سلسلے میں کڑی نگاہ رکھیں اور گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف سختی سے کارروائی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر گندم خریداری مراکز کا وزٹ کررہے ہیں کاشتکاروں کو اگر کوئی مسئلہ درپیش ہے تو ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیاجائے گا۔