احساس کفالت سنٹرز کہیں اور منتقل کئے جائیں، سکول سربراہان کا مطالبہ

April 19, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی اداروں کے سربراہان نے انتظامیہ سےمطالبہ کیا ہے کہ احساس کفالت سنٹرز سکولز سے کہیں اور منتقل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے تعلیمی ادارے کھلنے کے باعث مسائل درپیش ہوں گے۔ملتان میں مختلف ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز میں احساس کفالت سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جبکہ آج تعلیمی ادارے بھی کھل رہے ہیں‘ احساس کفالت پروگرام کے تحت امداد لینے والوں کے رش کے باعث سکولوں میں پڑھائی متاثر ہو گی۔