قومی تاجر اتحاد کے رہنماؤں کی سی پی او منیر مسعود سے ملاقات

April 19, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) تاجروں کے تعاون سے جرائم پر جلد قابو پا لیں گے پرائمری سطح پر کام کر رہے ہیں حالات کو مدنظر رکھ کر تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار سی پی او منیر مسعود مارتھ نے قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک کی قیادت میں آنے والے تاجر وفد سے ملتان تعیناتی کی مبارک باد کے لئے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سلطان محمود ملک نے کہا تاجر انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار اد اکریں گے۔ وفد میں قومی تاجر اتحاد ضلع ملتان کے صدر ملک مقبول کھوکھر ملتان سٹی کے صدر ملک اقبال جاوید جنرل سیکرٹری شیخ سلیم ،شیخ عمر ،ملک صابر علی ،ملک امجد سیال، رانا ایوب موجود تھے۔