خودکار طریقے سے چلنے والی کار کو حادثہ

April 19, 2021

امریکی کمپنی ٹیسلا کی بغیر ڈرائیور کے خودکار طریقے سے چلنے والی کار کو حادثے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

کار ایک درخت سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور ہمیں 99.9 فیصد یقین ہے کہ حادثے کے وقت گاڑی خودکار طریقے سے چل رہی تھی۔

پولیس کے مطابق جب جائے حادثہ پر پہنچے تو ایک شخص ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر جبکہ دوسرا پچھلی سیٹ پر تھا۔

پولیس تاحال اس بات کا پتا نہیں لگا سکی ہے کہ آیا حادثے کے وقت فرنٹ سیٹ کا ائیر بیگ کھلا تھا یا گاڑی میں موجود ڈرائیور کو معاونت فراہم کرنے والے نظام نے کام کیا تھا۔