پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید چل بسے

April 19, 2021

پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید انتقال کرگئے۔

سابق کپتان غلام فرید کے انتقال پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی جانب سے اظہارِ تعزیت کیا گیا ہے۔

پاکستان باسکٹ بال فیڈرشین کے سیکریٹری خالد بشیر نے کہا کہ غلام فرید کچھ عرصہ سے شوگر کے عارضے کی وجہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

خالد بشیر نے کہا کہ باسکٹ بال کے لیے غلام فرید کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سابق کپتان غلام فرید نے ایشین گیمز سمیت متعدد بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔