عاطف اسلم کا ’سلامِ عاجزانہ‘ یوٹیوب پر چھا گیا

April 19, 2021

معروف گلوکار عاطف اسلم کا رمضان المبارک کی مناسبت سے نبی آخری الزماںﷺ کو درود و سلام پیش کرتے کلام ’سلام عاجزانہ‘نے یوٹیوب پر 33 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں۔

عاطف اسلم کے کلام نے محض 3 روز میں یہ سنگِ میل عبور کیا۔ اس کلام کو یوٹیوب پر پسند کرنے والوں کی تعداد بھی 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

کلام میں عاطف اسلم کے ہمراہ علی پرویز، نعمان جاوید، علی پرویز مہدی، احسان پرویز مہدی اور کمیل جعفری نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

5 منٹ اور 8 سیکنڈ کی ویڈیو میں تمام گلوکاروں کو درود و سلام پڑھتے دکھایا گیا ہے۔