ثروت کا پہلا دوست، کَرش اور استاد کون؟

April 19, 2021

ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنی والدہ سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے انہیں اپنا پہلا کَرش، دوست، محبت اور استاد قرار دیا ہے۔

انہوں نے والدہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے آج ماؤں کا عالمی دن نہیں ہے۔


اداکارہ نے لکھا کہ ان کی والدہ نے ان کیلئے جو کیا اس کیلئے وہ ہمیشہ شکرگزار رہیں گی،

ثروت نے لکھا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کیونکہ وہ خود بھی بالکل اُن جیسی ہی مضبوط ، آزاد اور باہمت ماں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج وہ جتنی بھی پراعتماد اور باہمت ہیں اپنی والدہ کی بدولت ہی ہیں۔