سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کورونا میں مبتلا

April 19, 2021

سابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے بعد پیر کے دن انھیں آل انڈیا انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسسز دہلی میں داخل کروادیا گیا ہے۔

88 سالہ کانگریس پارٹی کے رہنما اور معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر من موہن سنگھ کا اس وقت اسپشلسٹ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم علاج کر رہی ہے اور انکی صحت کا جائزہ لے رہی ہے۔

صورتحال سے آگاہ افراد کا کہنا ہے سابق وزیراعظم کی کیفیت بہتر ہے۔ اس سے قبل ہفتے کو ڈاکٹر من موہن سنگھ نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

انھوں نے اجلاس میں شرکت کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو ایک خط بھی تحریر کیا، جس میں انھوں نے کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لیے پانچ نکاتی حکمت عملی تجویز کی تھی۔