محمد عباس ردھم حاصل کرکے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم

April 20, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے تباہ کن دورے کے بعد پاکستانی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر محمد عباس کہتے ہیں کہ انگلش کا ؤنٹی کرکٹ میں سیزن کا آغاز اچھا ہوا ہے، خوشی ہے کہ ہے پہلے دو میچز میں کامیابی ملی ہے۔ میری کوشش یہی ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر ردہم حاصل کروں، لمبی بولنگ کر کے اپنا اعتماد بحال کرنا چاہتا ہوں، اعتماد اور ردہم کے ساتھ ایک بار پھر ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ پیر کو سوشل میڈیا پر بیان میں محمد عباس نے کہا کہ میں اپنے ورک لوڈ کو بھی سیٹ کر رہا ہوں، ٹارگٹ قومی ٹیم میں واپس آنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے میچ میں لیسٹرشائر میں بہت سردی تھی، کنڈیشنر کی وجہ سے مشکل ہوئی جبکہ ساؤتھمپٹن میں کنڈیشنر اچھی تھیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا، ریورس سوئنگ کے لیے زور لگانا پڑتا ہے، اس سے ردہم میں آنے کا موقع مل رہا ہے۔ محمد عباس نے ہیمپشائر کی جانب سے مڈل سیکس کے خلاف میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں ہیٹ ٹرک سمیت 6 وکٹیں لیں اور محمد عباس کی شاندار بولنگ کی بدولت ہیمپشائر نے میچ میں 249 رنز سے کامیابی حاصل کی۔