ہیڈکوچ ہائی پرفارمنس سنٹر رواں ماہ واپس آجائینگے، ندیم خان

April 20, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہائی پرفارمنس کے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ہیڈ آف کوچنگ گرانٹ بریڈ برن کئی ہفتوں سے نیوزی لینڈ میں ہیں اور اپنے گھر سے ہی کام کررہے ہیں۔ ڈائر یکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان نےبریڈ برن کے استعفے کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔ ندیم خان نے کہا کہ گرانٹ بریڈ برن نے واپسی کے لئے24 اپریل کی سیٹ بک کرائی ہے۔ وہ کرسمس کے بعد جب نیوزی لینڈ گئے تو ان کو دو ہفتے ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا۔ ان سے رابطہ ہے اور وہ لاہور واپس آکر اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔