وارنر اور ولیمسن کی راشد خان کےساتھ افطارکی ویڈیو وائرل

April 20, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اور نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن نے بھی روزہ رکھا اور ساتھی افغان کھلاڑیوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ افغان کرکٹرز راشد خان، مجیب الرحمن، محمد نبی اور خلیل احمد آئی پی ایل کے دوران بھی باقاعدگی سے روزے رکھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر ایک ویڈیو میں افغان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھی کھلاڑیوں کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر نے بھی افطار بھی کیا۔