سابق کپتان باسکٹ بال ٹیم غلام فرید انتقال کرگئے

April 20, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید انتقال کر گئے ۔ ‏ غلام فرید کے انتقال پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کا اظہار تعزیت ‏کیا ہے وہ کچھ عرصہ سے شوگر کی وجہ سے زیر علاج تھے ۔ انہوں نے ایشین گیمز سمیت متعدد بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔