پاکستان ٹیم زمبابوے میں بولنگ کوچ کی خدمات سے محروم

April 20, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے دورے میں اپنے بولنگ کوچ وقار یونس کی خدمات سے محروم ہوگی۔ وہ پیر کو ہرارے سے لاہور کےلئے روانہ ہوگئے۔ چند دن قیام کے بعد وہ اپنی علیل اہلیہ کے پاسآسٹریلیا کے شہر سڈنی جائینگے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وقار یونس اپنی اہلیہ ڈاکٹر فریال کی سرجری کے باعث فوری طور پر آسٹریلیا روانہ ہوئے ہیں۔ سرجری رمضان کے بعد ہوگی لیکن آسٹریلیا میں داخلے کے لیے انہیں لازمی 14 روزہ قرنطینہ میں گذارنا ہوں گے۔ وہ اب آسٹریلیا سے پاکستان واپسی پرقومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ پاکستانی ٹیم جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ زمبابوے سے وطن واپسی پر پاکستان سپر لیگ کے میچ ہوں گے۔وقار یونس کسی بھی فرنچائز کا حصہ نہیں ہیں۔