لاہور واقعے کے خلاف ہڑتال، بیشتر شہروں میں ٹریفک کم

April 20, 2021

لاہور واقعے کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کی کال پر بیشتر شہروں میں سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی جبکہ بعض مارکیٹوں میں جزوی ہڑتال اورکہیں کہیں کچھ دکانیں کھلی رہیں۔

کراچی میں اکثر مارکیٹیں اور پیٹرول پمپس بند رہے، ٹریفک میں کمی دیکھی گئی۔

لاہور میں تاجر برادری کی جانب سے جزوی ہڑتال کی گئی ،جبکہ ٹریفک معمول کے مطابق چلتا رہا۔

پشاور اور کوئٹہ میں زندگی معمول کے مطابق جاری رہی، دیگر شہروں میں بھی جزوی ہڑتال کی گئی۔

حکومتی ترجمان کے مطابق پہیہ جام ہڑتال کی کال ناکام ہو گئی، ملک کے اکثر شہروں میں مارکیٹس کھلی رہیں، تاہم کراچی میں جزوی ہڑتال کی گئی۔