سعودی عرب، انسداد بدعنوانی کمیشن کا متعدد فوجداری کیسز کی تحقیقات کا آغاز

April 20, 2021

ریاض(شاہدنعیم) سعودی عرب کے کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ انسداد بدعنوانی کمیشن نے حالیہ ایام کے دوران متعدد فوجداری مقدمات کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ ان کیسز میں نامزد ملزمان کے خلاف قانونی طریقہ کار مکمل کیا جا رہا ہے۔ پہلا کیس وزارت برائے نیشنل گارڈ کے تعاون سے ایک ریٹائرڈ میجر جنرل اور گریڈ 15 کے 2دیگر ریٹائرڈ ملازمین کو مقامی کمپنیوں سے رشوت کی شکل میں نقد رقم وصول کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ پہلے ملزم 20،500،000 ریال کی رقم وصول کی گئی۔ اس میں غیرملکی (آسٹریا) کی ایک کمپنی سے ایک ملین پانچ لاکھ ریال کی رقم بھی شامل ہے۔