انجینئر مقصود انور خان ممبر نیپرا مقرر

April 20, 2021

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے ا نجینئر مقصود انور خان کو ممبر نیپرا مقرر کر دیا ہے۔انجینئر مقصود انور نیپرا میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کریں گے۔انجینئر مقصود انور خان کی تقرری 4 سال کیلئے کی گئی ہے۔تقرری فوری اور تاحکمِ ثانی نافذ العمل ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ دریں اثنا ء وفاقی حکومت نے امتیاز علی دستگار کو ہیوی انڈسٹری زٹیکسلا بورڈ کا ممبر مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری چار سال کیلئے کی گئی ہے۔