چائلڈ پورنوگرافی پر 20 سال قید، 70 لاکھ جرمانہ ہوگا

April 20, 2021

پشاور(اسٹاف رپورٹر) خیبرپختونخواحکومت نے بچوں کے تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ 2010 کا ترمیمی مسودہ تیار کرلیا ،جس میں چائلڈ پورنوگرافی پر 20سال قید اور 70لاکھ روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیا ہے، چائلڈ ٹریفکنگ کی سزا2 سے بڑھا کر 12سال ،جرمانہ 10سے 50لاکھ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، ترمیمی مسودہ منظوری کیلئے صوبائی کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ 2010کے حوالے سے اجلاس صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ہشام انعام اللّٰہ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کاظم نیاز ، ایڈوکیٹ جنر ل خیبر پختونخوا شمائل بٹ،سیکرٹری قانو ن مسعود الرحمن اور سیکرٹری سوشل ویلفئیرذولفقار علی نے شرکت کی،اجلاس کو چائلڈ پروٹیکشن ویلفئیر ایکٹ میں سپیشل کمیٹی کی جانب سے مجوزہ ترامیم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔